نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا میں رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک نے کرسمس اور چھٹیوں کے بونس میں ملازمین کو ایک کروڑ ڈالر یعنی ڈیڑھ ارب روپے پاکستانی کی خطیر رقم دے کر انہیں حیران کر دیا۔
کمپنی کے سربراہ نے ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا اور تمام 198 ملازمین کو مدعو کر کے انہیں لفافے دئیے جن میں چیک موجود تھے، ملازمین بونس کی اتنی بڑی رقم ملتے ہی سکتے میں آگئے اور بعض خواتین ملازمین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو نمایاں تھے۔
کمپنی سربراہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملازمین کی خدمات کا اعتراف اس سے بہتر انداز میں نہیں کرسکتا۔