لکھنو: (روزنامہ دنیا) بھارت میں 80سالہ بزرگ خاتون طاقت اور بہتر صحت کیلئے ریت کھانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ریت سے ان کے معدے سمیت دیگر اعضا کو کوئی نقصان نہ پہنچنا ڈاکٹروں کیلئے حیران کن ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے گاؤں چولاپور کی رہائشی خاتون کشماوتی 65 سال سے ریت کھا رہی ہیں اور اپنے گاؤں میں ریت دادی کے نام سے جانی جاتی ہیں۔
وہ اپنے کھانے کیلئے ریت کو پانی میں دھو کر صاف کرتی ہیں اور اسے سُکھا کر کھاتی ہیں۔ کشماوتی کا کہناہے کہ 15سال کی عمر میں انہیں معدے کا مسئلہ ہوا تو ایک عامل نے انہیں دودھ پینے اور ریت کھانے کا مشورہ دیا تھا جس پر وہ آج تک عمل کرتی ہیں اور صحت مند ہیں۔ ریت سے معدے اور دیگر اعٖضا کو نقصان نہ ہونے کے سبب ڈاکٹر معاملے پر آج بھی حیران ہیں۔