آئندہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ کا حریف کون، 7 ڈیمو کریٹس امیدواروں‌ کے مابین مباحثہ

Last Updated On 20 December,2019 09:43 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) نومبر 2020 کے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کا مقابلہ کون کرے گا، ڈیمو کریٹک پارٹی کا صدراتی امیدوار بننے کے لیے 7 ارکان کے درمیان مباحثہ ہوا۔ سابق نائب صدر جو بائیڈن، نوجوان اور خواتین امیدواروں کے درمیان ہیلتھ کئیر سے لے کر صدر ٹرمپ کے مواخذے پر خوب بحث ہوئی۔

لاس اینجلس میں امریکی ٹی وی کے نیوز روم میں مباحثے کا سٹیج سجایا گیا، امریکا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدواربننے کے لیے 7 خواہشمندوں کے درمیان بحث ہوئی جس کے دوران ہیلتھ کیئر اور دوسرے مسائل زیربحث آئے۔

سابق نائب صدر جوبائیڈن کو باقی شرکا پر تجربے کی برتری رہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدراتی آفس کی سالمیت کو بحال کریں گے۔ سینیٹر برنی سینڈر نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی تاریخ کی بدعنوان ترین انتظامیہ کو چلا رہے ہیں۔

نوجوان ارکان نے نئے آئیڈیاز دیئے۔ خواتین امیدواروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کی۔