انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عمران خان اگر طے شدہ پروگرام کے تحت کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر کا پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم اور خوشگوار ہوں گے، پاکستان سے سٹریٹجک تعلقات میں بہتری کیلئے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا، دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے پیش رفت جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اہم وجہ کے سبب کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکے تاہم اگر وہ شریک ہوتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔