لندن: (دنیا نیوز) لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے شہریت کے متنازع بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے نریندر مودی اور امیت شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے نریندر مودی اور امیت شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج کے شرکا نے ہندوتوا نظرئیے کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں کے خلاف متنازع بل واپس لینے کے حق میں نعرے درج تھے۔
شرکاء میں زیادہ تر بھارتی مسلمان شہری شامل تھے، اس دوران آر ایس ایس اور بی جے پی سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔