لندن: (دنیا نیوز) وزیراعظم بورس جانسن نے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد وکٹری اسپیچ میں عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ 31 جنوری تک بریگزٹ مکمل کر لیں گے۔
بورس جانسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے گرڈ لاک توڑ دیا، ڈیڈ لاک کو ختم کر کے ریڈ بلاک کو توڑ دیا اور یہ شاندار لمحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
میں مبارکباد دینا چاہتا ہوں یقیناَ ہر کسی کو جس نے بھی کنزرویٹو پارٹی کو انیس سو 80 کی سب سے بڑی فتح دی۔ اور اس مینڈیٹ اور اس کی اکثریت سے ہم کیا کرنے کے قابل ہو گئے، بریگزٹ۔
انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ذرا توجہ دیں، ان انتخابات کا مطلب ہے بریگزٹ، اب برطانوی عوام کا ناقابل تردید، ناقابل شکست اور ناقابل بحث فیصلہ آگیا ہے کہ ہم بریگزٹ کو 31 جنوری تک مکمل کرلیں گے اب کسی اگر، مگر اور لیکن کی گنجائش نہیں رہی۔