'محمد'' برطانیہ میں بچوں کا مقبول ترین نام

Last Updated On 04 December,2019 04:56 pm

'لندن: (ویب ڈیسک) محمد نام کو برطانیہ میں یہ اعزاز مسلسل تیسرے سال حاصل ہوا ہے اور وہاں اسے لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق برطانیہ   محمد   نام مقبولیت کے اعتبار سے سرفہرست 100 ناموں میں پہلی بار 1924ء میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے برس اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں   محمد   نام زیادہ تیزی سے اوپر آیا جس کی برطانیہ میں مسلم آباد ی میں اضافہ ہے جو اس وقت مجموعی آبادی کے پانچ فیصد حصے کے برابر ہے۔

برطانیہ میں   محمد  نام 2017ء سے مقبول ترین یا سرفہرست پوزیشن پر ہے جبکہ 2014ء اور 2015ء میں بھی یہ سرفہرست رہا تھا۔ برطانوی بچوں کے 100 مقبول ترین ناموں کی فہرست میں عربی زبان کے ناموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح احمد، علی اور ابراہیم بھی پہلی مقبول ترین ناموں میں شامل ہیں۔

لڑکیوں کے ناموں کی بات کی جائے تو اس فہرست میں اولیویا نام بھی مسلسل تیسرے سال سرفہرست ہے۔ فاطمہ نام 37 درجہ بہتری سے 57 ویں نمبر پر جبکہ مریم نام 59 ویں نمبر پر ہے۔
 

Advertisement