کراچی: (دنیا نیوز) مقامی افراد نے کراچی زلزلے کے باعث لیاری میں نیا آباد عمارت میں دراڑیں پڑنے کی خبر کو افواہ قرار دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پورے شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث بلڈنگ کے رہائشی خوف وہراس کے عالم میں باہر آ گئے، علاقہ میکینوں نے بتایا کہ زلزلے سے دیگر علاقے کے لوگ بھی باہر نکلے۔
علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر نے شرارت کی اور بلڈنگ کے مخدوش ہونے کی اطلاع دی، بلڈنگ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور لوگ یہاں رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقے پر بلڈنگ مافیا قبضہ کرنا چاہتی ہے، مافیا کی جانب سے بلڈنگ سے متعلق افواہ پھیلائی گئی، بلڈنگ میں تمام رہائشی موجود ہیں، کوئی ایسی بات نہیں۔



