غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل گریجویٹس کا نیشنل رجسٹریشن امتحان 14 دسمبرکو ہوگا

Published On 13 December,2025 07:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ایم ڈی سی کے مطابق غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل گریجویٹس کا نیشنل رجسٹریشن امتحان 14 دسمبر 2025 کو ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق نیشنل رجسٹریشن امتحان NUMS کے زیرِ انتظام ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا، 7 ہزار 76 غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل گریجویٹس NRE میں شرکت کریں گے۔

اس NRE امتحان میں 6 ہزار 989 میڈیکل اور 87 ڈینٹل گریجویٹس شامل ہیں، امتحان اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوگا۔

لاہور میں سب سے زیادہ 3 ہزار 592 امیدوار نیشنل رجسٹریشن امتحان دیں گے، اسلام آباد، راولپنڈی میں 2,401 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے۔

کراچی میں 503 جبکہ پشاور میں 580 امیدوار امتحان دیں گے، اس امتحان کو پاس کیے بغیر غیر ملکی گریجویٹس کو رجسٹریشن یا پریکٹس کی اجازت نہیں۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق نیشنل رجسٹریشن امتحان لائسنس کے لیے لازمی شرط ہے، امتحان کے دونوں مراحل کامیاب کرنے پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

امیدوار صبح 10 بجے تک امتحانی مرکز رپورٹ کریں، امتحان دوپہر 12 بجے شروع ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر امیدوار کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی ایم ڈی سی نے والدین کو غیر ملکی تعلیم کے لیے صرف منظور شدہ ادارے منتخب کرنے کی ہدایت کی ہے، غیر معیاری غیر ملکی کالجز میں داخلہ طلبہ کے مستقبل کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔