فیصل آباد میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ

فیصل آباد میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ

منکی پاکس میں مبتلا تمام مریضوں کو الائیڈ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر فہیم یوسف کے مطابق متاثرہ افراد میں سے دو مریضوں میں منکی پاکس کی باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے جبکہ پانچ مریض مشتبہ ہیں۔

حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں۔