انڈیا کو بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو معاہدے سے محروم نہیں کرنا چاہیے تھا: ششی تھرور

انڈیا کو بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو معاہدے سے محروم نہیں کرنا چاہیے تھا: ششی تھرور

ششی تھرور نے کہا ہے کہ یہ کافی شرمناک ہے کہ دونوں طرف سے کھیل کو اس طرح سیاسی رنگ دیا گیا ہے، میرا خیال ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمن کو کولکتہ میں کھیلنے کے لیے معاہدے سے محروم نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔

تھرور کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے حد سے زیادہ ردعمل تھا لیکن یہ بھی اسی کا عکس ہے اور پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی دکھانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ سارا معاملہ قابو سے باہر جا رہا ہے۔

کانگریسی رہنما نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں واقعی اس بات پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کھیل، خاص طور پر کرکٹ جیسے کھیل، جو لوگوں کے لیے بہت معنی رکھتا ہے، کے میدان میں ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ ہونا چاہیے، نہ کہ اس طرح مسائل پیدا ہونے دیں۔

انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ میں حقیقت میں سمجھتا ہوں کہ یہ متعلقہ فریقین کے لیے ایک کال ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر رابطہ قائم کریں، آئی سی سی اس کے لیے پلیٹ فارم ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی تاہم یہ بھی فیصلہ کیا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اپنا طے شدہ میچ نہیں کھیلے گی۔