برطانیہ کا یورپین ڈیفنس فنڈ میں اپلائی کرنے پر غور

برطانیہ کا یورپین ڈیفنس فنڈ میں اپلائی کرنے پر غور

ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ یورپی یورپین ڈیفنس فنڈ میں اپلائی کرنے پر غور کر رہے ہیں، وزراء رواں ہفتے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یورپین ڈیفنس فنڈ ایک ایسا مالیاتی پروگرام ہے جس کے تحت یورپی یونین مشترکہ دفاعی تحقیق اور فوجی ٹیکنالوجی کی تیاری کے منصوبوں کیلئے فنڈ فراہم کرتی ہے، جس کا مقصد مشترکہ طور پر جدید دفاعی نظام، ہتھیار، سائبر سکیورٹی، ڈرونز، اور دیگر فوجی صلاحیتوں میں مہارت حاصل کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق بریگزٹ کے باوجود جغرافیائی حالات ایک جیسے ہونے کی وجہ سے برطانیہ اب بھی یورپ کے قریب ہے، اس صورتحال میں روس کی طرف خطرات سب کیلئے مشترک ہیں لہٰذا دفاع میں تعاون برطانیہ کے اپنے مفاد میں ہے۔