سربراہ پاک بحریہ کی برطانوی وائس چیف آف ڈیفنس سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں

Last Updated On 22 November,2019 09:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی وائس چیف آف ڈیفنس، کمانڈر آپریشنز رائل نیوی اور کمانڈنٹ رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز سے ملاقاتیں کیں۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگرکیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دورہ برطانیہ کے آخری مرحلے میں اہم ملاقاتیں کیں اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں خطاب کیا۔ نیول چیف کی برطانوی وائس چیف آف ڈیفنس، کمانڈر آپریشنز رائل نیوی اور کمانڈنٹ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

نیول چیف نے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیزمیں طلباء اوراساتذہ سے خصوصی خطاب میں دنیا اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کا احاطہ کیا۔ جب کہ علاقائی سیکورٹی، بحری افواج کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے کا برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ میں بھی خطاب کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کی بحری افواج کےمابین تعلقات کومزید فروغ دے گا۔
 

Advertisement