اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی تھری سی ائیر کرافٹ نے ترکی میں بحری مشقوں میں شرکت کی۔ اس کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی مشقوں میں بارہ سے زائد ممالک کی افواج نے شرکت کی۔ ترکی کی بندرگاہ اکساز کے دورے کے دوران پی این ایس عالمگیر پر استقبالیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اس موقع پر کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستان کے اصولی موُقف پر بھی بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی۔