کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ میں وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو وائس چیف آف دی نیول سٹاف کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت مدت ملازمت مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں، ان کی جگہ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو وائس چیف آف دی نیول سٹاف کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کمانڈ اینڈ سٹاف کی متعدد ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے نیول سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز، پروجیکٹ، ٹریننگ و ایوالیوایشن، پرسنل) اور کمانڈر کوسٹ کے فرائض سر انجام دیئے۔
وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی بھی رہے۔ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔