کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دورہ قطر کے دوران قطر کے وزیراعظم، مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور کمانڈر قطر امیری نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
نیول چیف ظفر محمود عباسی کا نیول بیس پہنچنے پر کمانڈر قطر امیری نیول فورسز نے استقبال کیا، انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم وار فیئر اینڈ ٹریننگ سنٹر اور الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کا دورہ بھی کیا، انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔
ترجمان کے مطابق دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔