پی آئی اے کےعملے کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم بے بنیاد قرار

Published On 14 December,2025 11:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ایئرلائن کے عملے کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دی گئی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس  پر وائرل دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی آئی اے ٹورانٹو پرواز کے عملے کی سیاسی پناہ سے متعلق خبر جعلی اور بے بنیاد ہیں۔

عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ یہ منفی پرواپیگنڈا مہم پاکستان کے دشمن بھارتی اور افغان اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی ہے، گمراہ کن ٹویٹ قومی ایئرلائن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔