اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو انتخابات میں کامیابی پر یہ مبارکباد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں دی۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم پاکستان نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت برطانیہ کے ساتھ باہمی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور ہم برطانوی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں وزیراعظم بورس جانسن کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔
Congratulations to Prime Minister Boris Johnson for his success in the UK General Elections. I look forward to working with him and continuing the cooperation between our two countries.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 13, 2019