لندن: (ویب ڈیسک) گلوبل الائنس آن ہیلتھ اینڈ پولیوشن کی رپورٹ کے مطابق آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوتی ہیں، چین دوستے،نائیجریا تیسرے جبکہ پاکستان اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گندگی کے حوالے سے دنیا میں بھارت سب سے گندا ترین ملک ہے، آلودگی کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات وہاں پر ہوئیں۔ چین کا دوسرے جبکہ نائیجیریا تیسرے نمبر پر ہے۔
گلوبل الائنس آن ہیلتھ اینڈ پولیوشن کی رپورٹ کے مطابق آلودگی کی اس فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ جبکہ 2017ء میں آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں 83 لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔ دنیا میں ہونے والی مجموعی اموات میں سے 15 فیصد اموات آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں، بھارت میں 23 لاکھ اور چین میں 18 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں۔
فہرست میں امریکا کا نمبر ساتواں ہے جہاں آلودگی سے دو لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
#India leads world in #pollution linked deaths; US is #7!#Top10 list includes some of the world s largest and wealthiest nations, along with some poorer ones. #Pollution is world s largest killer. #PollutionKnowsNoBorders #SolvePollutionhttps://t.co/jZ99SJCiXV pic.twitter.com/D7ZDzuxBCO
— GAHP (@HealthPollution) December 18, 2019
گلوبل الائنس آن ہیلتھ اینڈ پولیوشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آلودگی کسی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آلودگی کی وجہ سے ہلاکتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، غریب ممالک میں ہلاکت کی بڑی وجہ صفائی ستھرائی اور صاف پانی مہیا نہ ہونا ہے جبکہ سموگ بھی ہلاکتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ بھارت میں زیادہ ہلاکتیں شہری علاقوں میں ہو رہی ہیں۔ جہاں آلودگی، فضا میں سموگ اور صفائی کا نہ ہونا ہے۔