مسلم مخالف قانون کیخلاف بھارت بھر میں احتجاج، پولیس فائرنگ سے تاحال 6 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

Last Updated On 15 December,2019 10:57 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) متنازع اور مسلم مخالف شہریت کے قانون کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج جاری ہے، اب تک مظاہروں میں بھارتی پولیس کی گولیوں سے 6 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ لوگوں نے بسوں اور ٹرینوں کو آگ لگا دی، مختلف علاقوں میں کرفیونافذ ہے اور انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔

متنازع اور مسلم مخالف شہریت کے قانون کے خلاف مظاہرے، پرتشدد واقعات میں تبدیل ہو گئے۔ بھارتی پولیس کی گولیوں سے مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوئے۔
دلی کے طلبا نے مودی کو وزیراعظم اور امیت شاہ کو وزیر داخلہ ماننے سے ہی انکار کر دیا، کہتے ہیں ان دونوں نے آئین کو توڑا ہے۔ لوگوں نے مودی کے حمایتی میڈیا کے خلاف بھی احتجاج کیا۔

لوگوں نے بسوں اور ٹرینوں کو آگ لگا دی، مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ بھی بند ہے۔ مغربی بنگال اور آسام میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور دوسرے مغربی ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔