واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے 2 الزامات کی منظوری دے دی۔
امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک مزید ایک قدم آگے بڑھ گئی اور اب ان الزامات پر ایوان نمائندگان میں آئندہ ہفتے ووٹنگ ہو گی۔ صدر ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے خلاف جاری مواخذے کے عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے رد کر دیا ہے۔