تہران: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی کے باوجود قیدیوں کا تبادلہ ہوا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے قیدیوں کو آزاد کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قیدیوں کو آزاد کرنے کا اعتراف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تین سال بعد ایران کی قید سے رہا پانے والا زیو وانگ امریکا واپس آرہا ہے۔
Glad that Professor Massoud Soleimani and Mr. Xiyue Wang will be joining their families shortly. Many thanks to all engaged, particularly the Swiss government. pic.twitter.com/1TeZUL0CDG
— Javad Zarif (@JZarif) December 7, 2019
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی قید سے رہائی پانے والا ایرانی شہری عنقریب اپنے خاندان کے پاس پہنچ جائے گا، سوئٹزر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران، امریکا سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث سوئٹزر دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کو ایک برس قبل امریکا نے حساس معلومات لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ چینی نژاد امریکی شہری کو ایران نے تین سال قبل جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔