صدر ٹرمپ کا مواخذے کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا عندیہ

Last Updated On 20 November,2019 10:05 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا عندیہ دیا ہے، کمیٹی کے سامنے دو مزید گواہان نے اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے حوالے سے ان پر لگنے والے الزامات کے سلسلے میں وہ خود پیش ہو سکتے ہیں۔ کمیٹی کے سامنے مشیر قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی نے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے لیے یہ نامناسب ہے کہ وہ کسی امریکی شہری اور اپنے سیاسی مخالف کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کریں۔

صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے مبینہ طور پر یوکرائن میں اپنے ہم منصب کو بائیڈن خاندان کے خلاف کرپشن تحقیقات کرنے کیلئے دباو ڈٓالا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی ایوان نمائنڈگان سے شروع ہوتی ہے اور اس کی منظوری کیلئے سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے تاہم مقدمہ سینیٹ میں چلتا ہے۔
 

Advertisement