ایوانکا ٹرمپ کا مراکش میں رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 08 November,2019 05:03 pm

رباط: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ان دنوں مراکش کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف کمیونٹیز سے ملاقات کی اور ایک تقریب میں مقامی موسیقی کی دھنوں پر رقص بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ ایک تقریب میں رقص کرتی اور تالیاں بجاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر اُن کے ساتھ دیگر امریکی حکام بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ گزشتہ روز تین روزہ دورے پر مراکش پہنچی تھیں۔ ان کے دورے کا مقصد مراکش میں خواتین کی تقری کیلئے مختلف منصوبوں کا فروغ ہے۔ اس منصوبے کو رواں سال ہی امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔

اس امریکی منصوبے کے تحت آئندہ چھ برسوں کے دوران ترقی پذیر ممالک میں پانچ کروڑ خواتین کی مدد کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت میں اُن کے کردار کو مضبوط بنایا جا سکے۔