امریکا ماضی میں جھوٹے مفروضوں پر جنگ لڑتا رہا:ڈونلڈ ٹرمپ

Last Updated On 09 October,2019 08:37 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ماضی میں جھوٹے مفروضوں پر جنگ لڑتا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ پر انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں گھسنا امریکا کی سب سے بڑی غلطی تھی، امریکا مشرق وسطیٰ میں جنگ میں 80 کھرب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جھوٹے دعوؤں پر لڑی گئی جنگ میں ہزاروں امریکی فوجی اور لاکھوں دیگر افراد مارے گئے۔

 

ٹویٹر پر ٹویٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق جھوٹے مفروضے پر مشرق وسطیٰ گیا۔ ہم آہستہ آہستہ اپنی فوج کو واپس بلا رہے ہیں۔