واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب کو فون کال کی تفصیلات جاری کر دیں جس میں انہوں نے ممکنہ ڈیموریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے بیٹے سے متعلق کرپشن کیسز کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات کی بنیاد بننے والی فون کال کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ آدھے گھنٹے کی فون کال میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر سے کہا کہ وہ جو بائیڈن کے بیٹے سے متعلق بدعنوانی کے دعووں کا جائزہ لیں۔
جو بائیڈن 2020 کے انتخابات میں صدر ٹرمپ کا مقابلہ کرنے والے ڈیمو کریٹ امیدوار بننے کی دوڑ میں سرِ فہرست ہیں۔