ہوسکتا ہے ٹرمپ کیساتھ ایک اور ملاقات ہو: شاہ محمود

Last Updated On 24 September,2019 08:54 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہوسکتا ہے ٹرمپ کی وزیراعظم سے ایک اورملاقات ہو، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر صدر ٹرمپ کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے، بھارت صرف امریکہ کی ہی سنے گا۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزمیں کیریبیائی ملک سینٹ ونسینٹ اینڈ گرینیڈائس کے نائب وزیر اعظم، وزیر برائے صنعت و تجارت و خارجہ امور لوئیس ہلٹن َسٹراکر اورصدر انٹرنیشنل کرائسز گروپ رابرٹ مالے سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔  

Advertisement