تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس، فیاض چوہان گیٹ پر روکنے پر ناراض

تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس، فیاض چوہان گیٹ پر روکنے پر ناراض

فیاض الحسن چوہان کورکمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے بنی گالہ پہنچے تو ان کو گیٹ پر روک لیا گیا جس پر فیاض الحسن چوہان کافی ناراض ہوئے اور بعد ازاں وہاں شہباز گل پہنچے۔

فیاض الحسن چوہان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی دیر ہو گئی یہاں پہنچا ہوا ہوں، اندر ہی نہیں جانے دے رہے، کافی دیر کا فون کر رہا ہوں کوئی جواب ہی نہیں دے رہا، کوئی پالیسی ہی دے دو۔

بعدازاں شہباز گل فیاض الحسن چوہان کو راضی کرکے اپنے ساتھ بنی گالہ لے گئے۔