دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو عہدے سے ہٹا دیا، امریکی میڈیا کے مطابق انہیں تعیناتی کے صرف پانچ روز بعد برطرف کیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا نے کیٹی زکریا کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور انہیں ذرائع ابلاغ کی جانب سے مزید مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ کیٹی زکریا کے لیے کسی نئے عہدے پر غور کر رہے ہیں اور وطن واپسی پر ان سے بات کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ شدید تنقید کی زد میں آگئی تھی، جبکہ بار کے امتحان میں ناکامی کے اعتراف کے بعد ان کی قانونی قابلیت سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے منگل کو کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ کو بہت اچھا قرار دیا تھا۔