ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حوثی ملیشیا بہت برا رویہ اختیار کر رہی ہے، ایک سال قبل حوثیوں پر شدید بمباری کی گئی تھی، تاہم ان کی درخواست پر حملے روک دیے گئے تھے۔

ٹرمپ کے مطابق حوثی ملیشیا طویل عرصے تک خاموش رہی، لیکن اب دوبارہ سامنے آگئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حوثی غالباً ایران کے کہنے پر دوبارہ سرگرم ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے ایران کو ناکام ہوتی ہوئی ریاست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ ہے اور نہ فضائیہ، جبکہ اس کی معیشت دنیا کی بدترین معیشت ہے، ٹرمپ نے ایران میں مہنگائی کی شرح 301 فیصد ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ حوثی ملیشیا امریکی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو حوثیوں کو سمجھانا چاہیے کہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے اور پہلے ہی بھاری اکثریت سے جیت چکے ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ انتخابات کے بعد بھی عہدے پر موجود ہوں گے اور ان واقعات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔