ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان

ٹرمپ کے مطابق سزائے موت براہِ راست نشر کرنے سے دنیا کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے امریکی طریقہ کار کا ایک مضبوط پیغام دیا جا سکتا تھا، تاہم بہت سے اچھے لوگ نڈال حسن کو مرتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مقتولین کے قریبی اہل خانہ چاہیں تو سزائے موت کا عمل موقع پر موجود رہ کر دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نڈال حسن امریکی فوج کا سابق ڈاکٹر اور نفسیاتی معالج تھا، جس نے 2009 میں ٹیکساس کے فوجی اڈے فورٹ ہُڈ میں فائرنگ کی تھی۔ اس حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

نڈال حسن کو 2013 میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔