آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ

آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر بُل ہیڈ سٹی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام اور فضائی دفاعی صلاحیتوں سے محروم ہوچکا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قیادت کی پہلی سطح ختم ہوچکی ہے، اس کے بعد منتخب کئے گئے دوسرے درجے کے رہنما بھی مارے گئے، جبکہ تیسری سطح کے رہنماؤں میں سے بھی نصف ہلاک ہوچکے ہیں، بعض افراد نے ان سے مزید حملے نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے اس وعدے پر عمل کیا۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ فوجی حملوں کے نتیجے میں تہران کے ساتھ مذاکرات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں، ان کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے دعوؤں کے باوجود سفارتی عمل کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، انہیں پہلے ہی پٹرول مہنگا ہونے کا اندازہ تھا، تاہم قیمتوں میں اضافے کی شدت ان کی توقع سے زیادہ رہی، جنگ ختم ہوتے ہی پٹرول کی قیمتیں تیزی سے نیچے آجائیں گی۔