دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران جنگ کے باعث امریکی صارفین کو مجموعی طور پر 265 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، جبکہ ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ اعداد و شمار مالیاتی تجزیاتی ادارے موڈیز سے منسوب کیے گئے ہیں، جن کے مطابق جنگی اخراجات اور ان کے معاشی اثرات نے امریکی گھرانوں کی آمدنی میں متوقع اضافے کے تقریباً نصف حصے کو متاثر کیا ہے، جس سے صارفین کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو امریکی صارفین کے اخراجات بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے، ایندھن اور توانائی مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھا ہے، جس کے اثرات دیگر اشیا اور خدمات کے اخراجات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
موڈیز کے تجزیے کے مطابق جنگ سے جڑے بڑھتے معاشی اخراجات ایران جنگ کی امریکی عوام میں غیر مقبولیت کی ایک اہم وجہ ہیں۔