ایران امریکی زمینی حملے کے منصوبے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی جنرل

ایران امریکی زمینی حملے کے منصوبے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی جنرل

ایرانی جنرل کے مطابق ایرانی افواج امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی نئی فوجی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے فوجی دستوں اور عسکری وسائل کی تعیناتی کا نظام بہتر بنا لیا ہے، جس سے ممکنہ حملوں کے خلاف دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

یداللہ جوانی نے مزید کہا کہ ایران کا نیا دفاعی نظام امریکی زمینی حملے کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی افواج ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔