دنیا
خلاصہ
- بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے صدر جوزف عون اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لبنانی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خطے میں جاری تنازعات کے حل اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارت کاری بہترین راستہ ہے۔
رابطے میں علاقائی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ لبنانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطے سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ بدھ کو بیروت پہنچے تھے۔