دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) امریکی فوج کی جانب سے ایران پر زمینی حملے کی قیاس آرائیوں پر ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب فورس کے کمانڈر انچیف کے مشیرِ اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، زمینی حملے کی باتیں امریکی میڈیا کا پروپیگنڈا ہیں، امریکا نتائج جانتا ہے، اس لیے ایسے اقدام سے گریز کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کی صورت میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی گرفتار ہو سکتے ہیں۔
محمد رضا نقدی کا مزید کہنا تھا کہ عراق اور افغانستان جنگوں پر امریکا نے کھربوں ڈالر خرچ کیے، لیکن امریکا کو آخرکار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔