دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محیبی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اپنے اسلحہ خانے کو جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا ہے اور دفاعی و عسکری صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
ایرانی ترجمان کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے زیادہ تر پرانے ہتھیار استعمال کیے، اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو مخالفین کو پہلے سے زیادہ سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حسین محیبی نے ایران کے خلاف نئی امریکی جنگ کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر دوبارہ امریکی حملے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، ایرانی افواج ممکنہ فوجی کارروائیوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
ایرانی جنرل نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو وسط مدتی انتخابات سے قبل سیاسی کامیابی دکھانے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، تاہم یہ ان کا تجزیہ ہے اور اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔