روسی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات: امریکا، یوکرین اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال

روسی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات: امریکا، یوکرین اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے ساتویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران روس اور چین کے باہمی تعلقات، اہم بین الاقوامی امور اور موجودہ علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ سرگئی لاوروف اور وانگ یی نے امریکا کے ساتھ تعلقات کے علاوہ یوکرین اور ایران سے متعلق بحرانوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی، تاہم وزارت خارجہ کی جانب سے مذاکرات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔