کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ

کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں خالصتان ریفرنڈم کی پولنگ ہوئی، البرٹا اسمبلی کے باہر ووٹنگ جاری ہے، امریکا اور کینیڈا سے ہزاروں سکھ ایڈمنٹن پہنچ گئے، پولنگ مرکز کے باہر طویل قطاریں لگ گئیں۔

خالصتان ریفرنڈم میں سکھ برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ریفرنڈم کے مقام پر بھا رتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، ریفرنڈم کی پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہی۔