کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے

کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق کارنے 21 سے 23 اکتوبر تک ترکیہ میں قیام کریں گے جہاں انقرہ میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات اور استنبول میں کاروباری رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

کارنے نے ترکیہ کو نیٹو کا اہم اتحادی اور جی 20 شراکت دار قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔