دنیا
خلاصہ
- ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا نے یوکرین کیلئے 35 کروڑ کینیڈین ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج اور دفاعی میزائل فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے یوکرینی صدر سے ملاقات کے بعد کہا کینیڈا اور یوکرین نے اہم فضائی دفاعی انٹرسیپٹرز کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
دفاعی پیکیج یوکرینی عوام، بنیادی ڈھانچے اور فضائی حدود کے تحفظ میں مدد دے گا، کینیڈا 2 برس میں سالانہ لاکھوں ڈرونز تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے، ایک تہائی ڈرونز یوکرین کو فراہم کیے جائیں گے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ دفاعی امدادی پیکیج موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔