اسلام آباد:(دنیا نیوز) بین الاقوامی جریدے دی اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان معیشت کو سدھارنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، سابق وزیر اعظم اپنی دھمکیوں سے حکومت کی توجہ اہم امور سے ہٹا رہے ہیں۔
اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستانی معیشت دہائیوں سے بدنظمی کا شکار ہے، قرضے لے کر ایسے منصوبے بنائے کہ جن سے فائدہ کم مل رہا ہے، جبکہ یوکرین تنازع اور کورونا سے معیشت مزید چیلنجز کا شکار ہوئی، پاکستان کو بجٹ اور عالمی ادائیگیوں کے خسارے کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی جریدے کے مطابق شہباز حکومت معاشی فیصلوں کے حوالے سے فیصلہ کن دکھ رہی ہے، تاہم پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی صورت میں معاشی اصلاحاتی عمل کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔
اکنامسٹ نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر قبل از وقت انتخابات ہوتے ہیں تو آئی ایم ایف بھی ایک ایسی حکومت کو سنجیدہ نہیں لے گا جو چند ہفتوں کی مہمان ہو۔