عمران خان کی لانگ مارچ کیلئے پیشگی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

Published On 02 June,2022 04:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست پر سپریم کورٹ نے واپس کر دی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں درخواست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے علی ظفر ایڈووکیٹ نے جمع کرائی تھی جس میں استدعا کی گئی کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو احتجاج کیلئے اجازت کا حکم دیا جائے، درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا تھا، اس درخواست پرگزشتہ روز رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا۔

رجسٹرار آفس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی عمران خان کی لانگ مارچ کے لیے درخواست واپس کر دی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی۔ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔ درخواست میں متعقلہ فورم سے رجوع کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ درخواست کے پیرا 4، 5 ۔12 اور 14 میں متنازعہ معاملات کو اٹھایا گیا۔
 

Advertisement