اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نبی کریمﷺ پر بی جے پی ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی مودی کے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملے کرائے جا رہے ہیں۔
Strongly condemn the hateful attack by a BJP spokesperson on our beloved Holy Prophet PBUH. Modi govt has been deliberately following a policy of provocation & hatred towards Muslims in India including inciting vigilante violence against them.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 5, 2022
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی گستاخی مسلمانوں کیلئے سب سےتکلیف دہ ہے، تمام مسلمان نبی کریم ﷺ سے شدید محبت اور انتہائی تعظیم کرتے ہیں، او آئی سی مودی کے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے، افسوس، اسلاموفوبیا پالیسیوں پر بھارت کو کچھ نہیں کہا جاتا۔