نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا نے ترکی سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے شام میں انقرہ کی جانب سے مستقبل جنگ بندی ہوچکی ہے، ادھر صدر بشار الاسد اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں شامی صدر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تمام تراقدامات اٹھائیں گے۔۔
امریکی صدر نے ترکی سے پابندیاں اٹھانے کے بعد کہنا ہے کہ ترکی نے شام میں مستقل جنگ بندی کی ہے، انہوں نے صدررجب طیب اردوان کی جنگ بندی کے فیصلے پر تعریف بھی کی۔۔
ادھر شام کی صورتحال پر صدر بشار الاسد اور روسی صدرکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، شامی صدر نے جنگ بندی معاہدے پرروسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف اپنے تمام وسائل بروئے کارلائے گا۔
دوسری جانب روسی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے کردوں کو دھوکا دیا،امریکا نے شمالی شام سے اپنی افواج نکال کرانہیں ترک فوج سے لڑنے کے لیے چھوڑدیا ہے۔
اس سے قبل ترک وزارت دفاع نے کہا تھا کہ موجودہ علاقےکے علاوہ شام میں کسی اورجگہ آپریشن کرنے کی ضرورت نہیں ۔