نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی صدر بننے کی دوڑ میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
ستترسالہ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ وہ صدر بننے کی دوڑ میں اس لیے شامل ہوئے ہیں تاکہ ٹرمپ کو ہرا کر امریکا کی از نوسر تعمیر کر سکیں، ان کی تین کروڑ ڈالرز مالیت کی تشہیری مہم بھی گزشتہ روز امریکا میں چلائی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مزید چار برس تک صدر ٹرمپ کے غیر محتاط اور غیر اخلاقی فیصلے برداشت نہیں کر سکتے، ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے پہلے ہی 17 امیدوار آئندہ سال ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔