"کم جونگ ان، باز آ جاؤ" امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما کو دھمکی دے دی

Last Updated On 09 December,2019 11:21 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کو دھمکی دے دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "کم جونگ ان، باز آ جاؤ ورنہ سب کچھ کھو دو گے"۔

شمالی کوریا نے گذشتہ روز سوہائی خلائی مرکز سے نامعلوم تجربہ کیا جس کی اطلاع شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دی۔ اس پر صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "کِم جونگ اُن، بہت سمارٹ بنتے ہیں، انہیں اسی حساب سے بہت کچھ کھونا پڑے گا۔ اگر وہ یہی طرز عمل جاری رکھتے ہیں تو وہ ہر چیز کھو دیں گے۔ 

واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل شمالی کورین رہنما ’کم جونگ ان‘ کو راکٹ مین جیسے ”القابات “ سے پکارتے رہے ہیں جس پر شمالی کوریا سے سخت ردعمل دیا جاتا رہا ہے تاہم ٹرمپ نے غیر سفارتی زبان اب ایک مرتبہ پھر استعمال کی ہے۔
 

Advertisement