نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 738 ارب ڈالر دفاعی بجٹ بل کی منظوری کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 738 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری پر سائن کر دیئے ہیں۔
I will be signing our 738 Billion Dollar Defense Spending Bill today. It will include 12 weeks Paid Parental Leave, gives our troops a raise, importantly creates the SPACE FORCE, SOUTHERN BORDER WALL FUNDING, repeals “Cadillac Tax” on Health Plans, raises smoking age to 21! BIG!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 20, 2019
ٹویٹر پر انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں خلائی فوج کا قیام، میکسیکو کی سرحد پر دیوار اور سیگریٹ نوشی کی عمر 21 برس کرنا شامل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے والدین کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بچے کی پیدائش پر والد کو 3 ماہ کی چھٹی ملے گی۔