اداکارہ میرا کا سیاست میں آنے کا عندیہ

Last Updated On 23 January,2020 05:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ کوموقع ملنا چاہیے، شادی کے سوالوں کا جواب نہیں ملے گا۔ سیاست میں آ سکتی ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی پروڈکشن ہاؤس سے نئے لوگوں کوچانس دونگی۔ باجی فلم بہت اچھی تھی لوگوں نے پسند کیا۔ اگرفلم میں اچھا سکرپٹ ہوگا اچھی ٹیم ہوگی تولوگ کام پسند کرتے ہیں۔

میرا نے میرے پاس تم ہو کے ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عائزہ خان نے بہت اچھا کام کیا۔

سیاست کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ مسکرا دی اور کہا کہ پاکستان میں اپنے حق کے لیے لڑنا پڑتا ہے، اگرزندگی میں مجھے لگا کہ اپنا حق منوانا ہے تو ہوسکتا ہے میں سیاست میں آجاؤں۔

کرکٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تین دن سے ٹی وی ہی نہیں دیکھا۔

میرا کا مزید کہنا تھا کہ فلم میں کام کے لیے میں اپنے معاوضہ میں کمی نہیں کرسکتی، مافیا ہے جو چاہتا ہے میں کام نہ کروں۔ مافیا صرف میرے حوالے سے غلط باتیں پھیلاتا ہے، ایسے لوگ بہت خطرناک ہیں جو جلد ایکسپوزہوجائیں گے۔