لاہور: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ و سابق ماڈل پامیلا اینڈرسن نے مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں نے یہ شادی خفیہ طور پر بدھ کو کیلیفورنیا کے شہر میلیبو میں کی۔ جان پیٹر کی پامیلا اینڈریسن سے پہلی ملاقات 1980 میں ہوئی تھی جس کے تھوڑے ہی عرصے بعد جان پیٹر نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں اور دونوں کے درمیان 30 سال سے دوستی چلی آ رہی ہے۔
ہالی وڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جان پیٹر سے جنتی محبت کرتی ہوں اس کا کوئی موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔
کینیڈا میں پیدا ہونے والی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی عمر اس وقت 52 سال ہے جب کہ ان کے موجودہ شوہر جان پیٹر کی عمر 74 برس ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی چوتھی شادی 2004 میں ختم ہوئی تھی۔ اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی۔ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن سے دو مرتبہ شادی کی۔